ملتان: نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق، ورثا کا احتجاج

Mar 06, 2016

ملتان (این این آئی) ملتان میں نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق خاتون کے لواحقین کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج شروع ہوتے ہی نشتر ہسپتال کے گارڈز آن پہنچے جنہوں نے جاں بحق خاتون کے لواحقین پر تشدد شروع کردیا۔ بعدازاں لواحقین نے ہسپتال سے باہر جاکر مین روڈ پر احتجاج شروع کردیا۔ لواحقین نے لاش سڑک کے بیچوں بیچ رکھ دی اور ٹائرز جلا کر احتجاج کرنے لگے جس کے باعث پولیس نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

مزیدخبریں