پاکستان آٹو شوکے دوسر ے روز بھی رش‘ عوام کی غیر معمولی دلچسپی

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان آٹو شو 2016 کے دوسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاپام کی جانب سے لاہور ایکسپو سینٹر میں 4سے 6مارچ تک جاری رہنے والی نمائش میں 135 سے زائد ملکی و غیر ملکی آٹو مینو فیکچررز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اپنی منصوعات نمائش کےلئے پیش کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جہاں انڈسٹری کے ماہرین نمائش کے شرکاءاور پروفیشنلز کو ٹیکنالوجی سے متعلق اپ ڈیٹس اور معتبر معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان آٹو شو کے چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی نے بتایا کہ اس وقت ہمارے رجسٹرڈ اراکین کی تعداد292تک پہنچ گئی ہےے صنعت سے29لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے، 270ارب روپے کی سرمایہ کاری سے یہ صنعت سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو 110ارب روپے کا ریونیو فراہم کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن