آئندہ بیس برسوںمیں یوکرائن نیٹو اور یورپی اتحاد کا رکن نہیں بنے گا

برسلز (اے پی پی) یورپی کمیشن کے سربراہ ڑان کلاد یونکیر نے کہا ہے کہ آئندہ بیس پچیس سالوں میں یوکرین نیٹو اور یورپی اتحاد کا رکن نہیں بن سکے گا،صدر پیوتر پوروشینکو کی سربراہی میں یوکرینی قیادت کی پالیسی کی بنیادی ترجیح یورپی اتحاد کے ساتھ گہرا تعاون بتائی جاتی ہے۔2014 میں یوکرین کے یورپی اتحاد کے ساتھ تعاون کے معاہدے کے سلسلے میں سیاسی اور معاشی سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے تھے۔ ان میں آزاد تجارت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ ان معاہدوں پر عمل درآمد شریک ممالک کی پارلیمنٹوں کی طرف سے توثیق کئے جانے کے بعد شروع ہوگا۔اب تک صرف نیدرلینڈ نے یورپی اتحاد اور یوکرین کے تعاون سے متعلق معاہد کی توثیق نہیں کی۔ 6 اپریل کو نیدرلینڈ میں اس سے متعلق ریفرینڈم ہوگا جس کے نتائج معاہدے کی توثیق کے سلسلے میں مشاورتی نوعیت رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...