اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کوعوام کیمسائل اورضرورتوں کا ادراک نہیں: طاہر اقبال خان

لاہور( خبر نگار )خاکسار تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان طاہراقبال خان نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ پاکستان کے نمائندہ ہیں اورنہ انہیں پاکستانیوں کی ضرورتوں کاادراک ہے ۔نام نہاد تحفظ خواتین بل ون مین شو اوربیرونی ڈکٹیشن کاشاخسانہ ہے،ایم پی ایزنے دبائوکے تحت ووٹ دیا ۔حکمرانوں کی ترجیحات عوامی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔حکمران عوام کے آنسوپونچھنے کی بجائے ان کے زخموں پرنمک کیوں چھڑک رہے ہیں۔پاکستان میں مہنگائی اوربے حیائی میں روزانہ کی بنیاد پراضافہ قابل قبول نہیں۔جومادرپدرآزادی کادلدادہ ہے وہ مغرب منتقل ہوجائے۔

ای پیپر دی نیشن