پریس کلب کے منیجر سلمان احمد خان کی والدہ کاختم قل

Mar 06, 2016

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب کے منیجر سلمان احمد خان کی والدہ گذشتہ روز انتقال کر گئیں۔ ان کا ختم قل آج مارچ بروز اتوار صبح 11.00 بجے رہائش گاہ آبپارہ سوسائٹی نزد پیرو کیفے رائے ونڈ روڈ پر ہو گی جبکہ دعائے مغفرت ایک بجے ہو گی۔ دریں اثناء لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی و دیگر عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ممبران نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں