لاہور (وقائع نگار خصوصی) سنٹرل جج سپیشل نے حکم دیا ہے کہ فیوچر کنسرن کے ایک سو سے زائد متاثرین کو ان کی رقوم کی واپسی کے لئے فرم کے مالک عاصم ملک اور اس کی اہلیہ کی بھلوال میں واقع102کنال اراضی نیلام کر دی جائے۔ عدالت نے یہ حکم متعدد شہریوں کی جانب سے فیوچر کنسرن کی انتظامیہ کے خلاف درج مقدمات کی سماعت مکمل کرکے جاری کیا ہے۔ شہریوں نے ایف آئی اے کو درخواستیں دی تھیں کہ انہوں نے مختلف ممالک کی امیگریشن یا ویزے کے حصول کے لئے فیوچرن کنسرن کے مالک عاصم ملک کو بھاری رقوم دی تھی تاہم ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو انہیں ویزے یا امیگریشن دی گئی ہے اور نہ ہی ان کی رقوم واپس کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے ان درخواستوں پر فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے تھے۔
متاثرین رقم واپس