لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شا ہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیاد لادینیت نہیں دین ہے۔حفاظت دین کیلئے قربانیاں دینے کا وقت آگیا ہے۔ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔ کلمہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کی نظریاتی بنیادوں پر کلہاڑے چلائے جارہے ہیں۔ حکمران اسلامی شعائر کا مذاق اڑانا بند کریں۔ دینی قوتیں اختلافات بھلاکر سیکولر ازم کا راستہ روکنے کیلئے متحد ہو جائیں۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا اتحادضروری ہو چکا ہے۔جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنّت ممتاز قادری کے چہلم تک ملک بھر میں ایک ہزار شہید ناموس رسالت کانفرنسیں منعقد کرے گی۔پاکستان میں لبر ل ایجنڈے کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔