دی ہیگ (اے ایف پی) مارشل جزائر کل پیر کے روز اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے میں ناکامی پر پاکستان، بھارت اور برطانیہ کیخلاف اپنے مقدمے کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے دلائل دے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ ختم نہ ہونے کے حوالے سے دائر کیس کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔ برطانیہ کیخلاف کیس کی سماعت بنیادی اعتراضات کے حوالے سے بدھ کے روز ہو گی۔2014ء میں مارشل جزائر نے 9 ملکوں کیخلاف جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا کیس دائر کیا تھا تا ہم عدالت نے صرف پاکستان، بھارت اور برطانیہ کے حوالے سے 3کیسز کو قبول کیا تھا۔
جوہری ہتھیار دوڑ
جوہری ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی عدالت انصاف میں مارشل جزائر کی پاکستان، بھارت کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہو گی
Mar 06, 2016