مودی سرکار کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش صدر مکھرجی نے ناکام بنا دی

Mar 06, 2016

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار کی طرف سے مسلمانوں کے عظیم تعلیمی ورثے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا کنٹرول ہاتھ میں لینے کی کوشش بھارتی صدر نے ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے معاملات کی نگرانی کرنیوالی ایگزیکٹو کونسل میں مودی سرکار اپنے منظور نظر افراد کو شامل کرانا چاہتی تھی۔ اس سلسلے میں ’’ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ فیم وزیر تعلیم و سماجی ترقی سمرتی ایرانی نے آر ایس ایس کی رہی ونجنا بھارتی، ٹی وی جرنلسٹ اینکر رجت شرما اور سائنسدان وجے بھٹکر کے ناموں میں سے ایگزیکٹو کونسل کے ایک رکن کے طور پر فائنل کیلئے صدر پرناب مکھرجی کو بھجوائی، گزشتہ روز ایوان صدر نے یہ سمری مسترد کردی۔ واضح رہے سرسید احمد خان کی قائم کردہ علی گڑھ یونیورسٹی کو ایک خودمختار اقلیتی ادارے کی حیثیت حاصل ہے تاہم ہندو تنظیمیں یونیورسٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے عرصے سے سازشیں کررہی ہیں۔

مزیدخبریں