لاہور (کامرس رپورٹر) یاماہا موٹر پاکستان، یاماہا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان کی سبسڈری نے موٹر سائیکلوں کےلئے پاکستان کے راک سٹار علی ظفر کوبرانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان لاہورمیں منعقدہ آٹو شو 2016ءکے دوران ایک پریس کانفرنس میں کیاگیا۔ موٹرسائیکلیں بنانے والے ادارے یاماہا نے گزشتہ سال یاماہا 125 YBR کے باضابطہ تعارف کے ذریعے پاکستان میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔یاماہا ایسی موٹرسائیکلیں تیار کررہا ہے جنہیں دنیا بھر میں اسپورٹی، اسٹائل اور جدت پسندکے طور پر جانا جاتا ہے۔ہلکے پھلکے ڈائمنڈ فریم سے تیار کردہ یاماہا کی اسٹائلش، سپورٹی اور جدت سے بھرپور YBR 125 ایک 4اسٹروک، ایئر کولڈ، ایس او ایچ سی، سنگل سلنڈر، 124ccانجن کے دو ۔والوز پر مشتمل ہے۔ یہ موٹر سائیکلیں ڈارک گرے میٹیلک، ووڈ کاک ٹیل ریڈ، میٹیلک بلو اور میٹیلک بلیک سمیت چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔یاماہا موٹر پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اتو یاسوش ( Ito Yasushi) نے علی ظفر کے ساتھ شراکت کے بارے میں اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا” جدت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کی بات آتی ہے تو یاماہا ہمیشہ ایک رجحان ساز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر علی ظفر کو منتخب کرنے کا ہمارا مقصد یاماہا 125 YBR کیلئے راک اسٹار کی اپیل پر زور دینا ہے۔ نوجوانوں کی پسند کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ان موٹر سائیکلوں کا ڈیزائن، رائیڈر کا مہم جوئی اور لائف سٹائل کا جذبہ پورا کرتا ہے۔