کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈپٹی میئر رائو شہباب الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل میچ کروا کرپاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔ فائنل ہونے کے بعدغیر ملکی ٹیمیںبھی پاکستان میں سیریزکھیلنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں گی۔ انہوںنے کہا اقتصادی راہداری کا منصوبہ نواز حکومت کا کارنامہ ہے جو صدیوں یاد رہے گا۔