لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معاشرے کاہرطبقہ نااہل حکومت کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔وفاقی اورپنجاب کی صوبائی حکومت عوام کے اعتماد سے بری طرح محروم ہوگئی ۔لوگ اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔حکمران اپنے کئے ہوئے اعلانات کی روشنی میں اقدامات نہیں کرتے۔نیشنل ایکشن پلان بھی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی نذر ہوگیا ۔
معاشرے کا ہر طبقہ حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہے: اشرف بھٹی
Mar 06, 2017