اوباشوں نے 12 سالہ بچی، 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘فیروزوالہ میں محنت کش کی بیوی ہوس کا نشانہ بنی

Mar 06, 2017

فیرووالہ (نامہ نگار) اوباشوں نے 12 سالہ بچی اور2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیرووالہ میں محنت کش کی بیوی (س) گھر جانے کیلئے گلی سے گزر رہی تھی کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار خاتون کو پکڑ کر پلاٹ میں لے گئے اور ایک نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بوریوالا میں 12 سالہ بچی دکان سے سودا سلف لینے بازار گئی تو ملزم یاسین اور سعید اسے اغوا کر کے ڈیرے پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ اوکاڑہ (غ) کو ملزمان انور، شفیق، حیدر مستری اور ارشاد گن پوائنٹ پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انور اُسے پانچ دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

مزیدخبریں