وزیر آباد: 3 سال قبل گوجرانوالہ سے لاپتہ ہونیوالی 15 سالہ گھریلو ملازمہ فیصل آباد کے رہائشی والدین کے حوالے‘ ملاقات کے موقع پر جذباتی مناظر

وزیر آباد (نامہ نگار) تین سال قبل لاپتہ ہونے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ والدین کے حوالے کر دی گئی۔ فیصل آباد کے اللہ دتہ نے اپنی 5 سالہ بچی شازیہ کو فیصل آباد کی فیملی کے گھر ملازمہ رکھوایا جنہوں نے گوجرانوالہ میں بیٹی کی شادی کی اور شازیہ کو بھی ہمراہ بھیج دیا تاہم گوجرانوالہ میں مالکان کی طرف سے نامناسب رویہ سے تنگ آکر شازیہ 2014ء میں فرار ہوکر وزیرآباد سٹیشن پہنچ گئی جہاں سے حیدر کالونی کے رہائشی محمد اشرف کی خواتین اسے اپنے گھر لے گئیں اور لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ فیصل آباد میں بچی کے والدین کا سراغ لگا کر انہیں اطلاع دی۔ گزشتہ روز اللہ دتہ اور اسکی اہلیہ ضروری کارروائی کے بعد بچی کوہمراہ لے گئے۔ سالوں کی جدائی کے بعد شازیہ کو سامنے دیکھ کر والدین خود پر قابو نہ پا سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...