شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل نوشہرہ ورکاں سے بارات کے ساتھ لاہور آئی دولہے کی دادی جاں بحق

Mar 06, 2017

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) مین بازار نوشہرہ ورکاں میں پوتے کی شادی میں دل کا دورہ پڑنے سے دادی جاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازم ناصر محمود چٹھہ کے بیٹے کی شادی تھی اور دُولہا کی دادی بھی بارات کے ساتھ لاہور گئی جہاں پر اسے دل کا دورہ پڑ گیا۔ متوفیہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں دم توڑ دیا۔ دُلہن کے ساتھ دادی کی میت بھی واپس آئی۔ آج ولیمہ کے موقع پر دولہے کی دادی کا جنازہ بھی ہوگا۔

مزیدخبریں