کوئٹہ: کمرے میں دھواں بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 2 بے ہوش

Mar 06, 2017

کوئٹہ/ قلات (بیورو رپورٹ+ صباح نیوز) ضلع قلات کے علاقے سنگ داس کے میں کمرے میں دھواں بھرنے کے سبب قومی شاہراہ پر کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہوگئے۔ مزدور کمرے کو گرم رکھنے کیلئے کوئلہ جلا کر سو گئے تھے، آکسیجن ختم کے سبب یہ حادثہ رونما ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں شاہد اقبال اور محمد جمیل جن کا تعلق لیہ سے ہے جبکہ محمد قاسم اور خضر عباس بے ہوش ہونے والے مزدوروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں