مردم شماری کیخلاف نہیں پہلے افغانی ملک بدر کئے جائیں: اختر مینگل

Mar 06, 2017

ڈیرہ مراد جمالی ( نصیر مستوئی ) بلوچ قوم پرست رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ سامراجی قوتوں نے ستر سالوں سے تیر تلوار شیرپتلون چڈھی پگڑی اور کتاب کے نام پر عام انتخابات میں ٹھپے لگا کر جتوانے والوں نے اپنے آقائوں کو خوش رکھنے کیلئے بلوچستان کے مسائل وسائل پر قبضہ کیلئے بلوچوں کے خلاف زمین تنگ کردی ہے پاک چین اقتصادی منصوبوں اور مردم شماری سے قبل غیر اعلانیہ آپریشن کے ذریعے شہر آباد کرنے کے بجائے قبرستان آباد کر دیئے گئے ہیں، ان حالات میںمردم شماری نہیں مردہ شماری تصور کی جائیگی۔ چائنہ پیکیج بلوچستان کیلئے نہیں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں