کراچی (این این آئی) سانحہ سیہون اور سانحہ شاہ نورانی میں کالعدم تنظیم کا ایک گروپ ملوث ہونے کے شواہد پر تحقیقاتی ادارے اورکائونٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے افسر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ سانحہ سیہون کی تفتیش میں شامل ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سانحہ سیہون اور سانحہ شاہ نوارنی کی اب تک کی جانے والی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ سانحہ میں ملوث دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں انکی گرفتاری کے لیے جانے والے سی ٹی ڈی سندھ کے افسروں کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی سکھر کررہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ تفتیش کاروں نے مذکورہ سانحات کی تفتیش کے لیے وزارت داخلہ سندھ سے سندھ کی جیل میں قید کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے حافظ قاسم رشید، محمود بابرڈورکی اور کاظم علی شاہ سے تفتیش کے اجازت طلب کرلی۔
سیہون شریف، شاہ نورانی کے سانحات میں ایک ہی دہشت گرد گروپ ملوث نکلا
Mar 06, 2017