دہشت گردی کیخلاف قوم متحد، جلد تمام سٹیڈیم آباد ہونگے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے عالمی کرکٹ پھر سے پاکستان میں بحالی کی طرف جائے گی، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ملک کے تمام کرکٹ سٹیڈیم آباد ہوں گے، پی ایس ایل فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کےلئے واضح پیغام ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کےخلاف متحد ہے۔ لاہور سمیت آج پوری قوم خوش ہے اور یہ ہے وہ پاکستان جو اصل پاکستان ہے جس کا وزیراعظم محمد نواز شریف نے 2013ءمیں قوم سے وعدہ کیا تھا، اتنا کچھ اچھا ہونے کے باوجود آج بھی کچھ لوگ منفی باتیں کررہے ہیں، خوشی کے اس ماحول میں ایسے لوگوں کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں کیونکہ یہ ماحول پاکستان کےلئے خوشخبری ہے۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...