شیخ رشید کو جوتا مارے جانے کے واقعہ پر معافی مانگتا ہوں : زعیم قادری

Mar 06, 2017

لاہور(صباح نیوز) ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری نے کہا ہے کہ شیخ رشید عوامی لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی زیادتی پر معافی مانگتا ہوں۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ واپس آ رہی ہے جو خوش آئند بات ہے، عوام کو اچھی تفریح فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران کا قذافی سٹیڈیم میں نہ آنے کا فیصلہ ان کا اپنا مسئلہ ہے۔ مہمان نوازی کے لئے تمام وزرا سڑکوں پر ہیں بطور لاہوری جوتا مارے جانے کے واقعہ پر ان سے معافی بھی مانگتا ہوں، وہ پاکستانی لیڈر اور عوامی نمائندے ہیں۔
زعیم قادری

مزیدخبریں