;”اپنے ملک واپس جا¶“ واشنگٹن میں بھارتی سکھ کو گولی مار کر زخمی کر دیا

Mar 06, 2017

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر کینٹ میں گذشتہ روز ایک نسل پرست گورے نے بھارتی نژاد سکھ تارک وطن کو گھر کے باہر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ دیپ راج سنگھ کو امدادی ٹیموں نے فوری ہسپتال پہنچایا جہاں اس نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور گورا تھا جس کے چہرے پر ماسک تھا اس نے زور سے چلا کر مجھے کہا اپنے ملک واپس چلے جا¶ اور گولی مار کر فرار ہو گیا۔ کینٹ پولیس کے سربراہ کین تھامس نے بتایا کہ سکھ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے انتہا پسند شخص کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکہ میں نسل پرستانہ حملے بڑھے ہیں۔ دو روز قبل جنوبی کیرولینا کے علاقے لینکسٹر کا¶نٹی میں 43 سالہ بھارتی نژاد سٹور مالک ہریش پٹیل اور اس سے ایک ہفتہ قبل کنساس سٹی میں بھارتی انجینئر سری نواس کو نسل پرستوں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں