لندن (این این آئی) برطانیہ میں محکمہ صحت کے فنڈ میں کٹوتیوں کے خلاف ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے لندن میں مظاہرہ کیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرے میں شریک افرادکاکہناتھا کہ این ایچ ایس کے فنڈز میں کٹوتی سے غریب طبقہ کو علاج میں شدید مسائل کاسامنا ہوگا ۔مظاہرین سے خطاب میں لیبرپارٹی کے لیڈر جرمی کاربن کاکہناتھاکہ ملک کا این ایچ ایس برائے فروخت نہیں،امریکی کمپنیوں کوکسی صورت نہیں آنے دیں گے۔
لندن میں صحت کے فنڈزمیں کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افرادکا مظاہرہ
Mar 06, 2017