عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف، مریم کیخلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کا سلسلہ جاری رکھنے پر نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف ، مریم نواز اور دیگر لیگی ارکان پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی حکمران جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے عدلیہ مخالف بیان بازی پر انکے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔ عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں براہ راست اس قسم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ محض الزامات کی بنیاد پر درخواست پر سماعت ممکن نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیمرا کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدائت کی ہے۔
پیمرا / جواب طلب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...