گھوٹکی ‘پیپلز پا رٹی کے عبد الباری پتافی 48114 ووٹ لے کرکا میا ب

Mar 06, 2018

گھو ٹکی + میر پو ر ما تھیلو+ اوباڑو (نا مہ نگاران)پی ایس7 کے ضمنی انتخابات میں تما م 164 پو لنگ اسٹیشن کے غیر حتمی سرکا ری نتائج کے مطا بق پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی48ہزار 114ووٹ لے کر کا میا ب ہوگئے جبکہ فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالما لک عرف میاں منجن36 ہزار 987ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ نشست پیپلزپارٹی کے سردار احمد علی پتافی کے انتقال کی وجہ س خالی ہوئی تھی ۔ پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی محترمہ مہرین بھٹو کو اس وقت شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب وہ قومی شاہراہ پر واقع علاقے باگوبھٹو کی ایک لیڈیز پولنگ اسٹیشن کادورہ کرنے کیلئے پہنچیں تو اتفاق سے وہاں موجود صحافیوں نے انھیں گھیر لیا تو وہ بوکھلاہٹ میں کوئی جواب نہ دے سکیں جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں نے ان کی آمد پر احتجاج کیا جس پر محترمہ نے پسپائی اختیار کرکے فوراً واپس جانے میں عافیت جانی۔ پولنگ اسٹیشن کے عملے اور ایجنٹوں سمیت کارکنوں کی خاطر مدارات کے لئے امیدواروں کی جانب سے چکن بریانی ،چکن قورمہ اورنان، تندوری روٹی سے کی گئی تمام پولنگ اسٹیشن پر دونوں گروپوں کے سینکڑوں کارکن اس کام میں مصروف رہے میرپور ماتھیلو سے نامہ نگار کے مطابق ضمنی الیکشن کے موقع پر ووٹروں کاکوئی خاص جوش وخروش دیکھنے میں نہیں آیا اور نہ ہی کسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والوں کی کوئی لائن نظر نہیں آئی جس کی وجہ سے ایک محتاط اندازے کے مطابق حلقہ میں ووٹ ڈالنے کاتناسب 30 سے 35 فیصد سے زیادہ نہیں رہا ۔ضمنی الیکشن کے مو قع پر میرپور ما تھلیو ڈہر کی کے تمام پو لنگ اسٹیشن پر میں سے کسی بھی پو لنگ اسٹیشن پر کسی بھی گروپ کی جا نب سے دھا ندلی یا زبر دستی ووٹ حا صل کرنے یا کسی بھی قسم کے جھگڑے کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ۔پیپلز پارٹی سندھ کی صوبائی قیادت جن میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر وزیر اطلات ناصر شاہ پی پی ایم این اے مہرین بھٹو ایم این اے شگفتہ جمانی سینیٹر عاجز دھامرہ سینئر وزیر نثار کھوڑو سابق صوبائی صلاحکار یوتھ ونگ سندھ کے صدر نایاب لغاری فدا ڈھکن بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج بھی ضمنی الیکشن کا جائزہ لینے کے لیئے ڈھرکی میر پور ماتھیلو کے ضمنی الیکشن کا جائزہ لیتے رہے ۔ فنکشنل لیگ کی جانب سے نصرت سحر عباسی ایم پی اے شہر یار مہر بھی حلقے میں موجود رہے
ضمنی انتخابات

مزیدخبریں