واسا لاہور کی پہلی ڈاکومنٹری فلم جاری کر دی گئی

Mar 06, 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) واسا لاہور کی پہلی ڈاکومنٹری فلم جاری کردی گئی ہے ۔یہ فلم آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ فلم میںلاہور میں قدیم دور کے واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم سے لے کر دور جدید تک کے تمام پہلوﺅں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔فلم میں بتایا گیا ہے کہ واسا لاہور نے بیش بہا مشکلات کے باوجود شہریوں کو واٹر سپلائی ،سیوریج اور ڈرینج جیسی سہولیات بہم پہنچائی ہیں ساتھ ہی شہریوں کو ان سہولیات کے تصرف کے سلسلے میں تفصیلی آگاہی دی گئی ہے۔ شہریوں کو کہا گیا کہ وہ اپنی شکایات کے سلسلہ میں ٹال فری نمبر(1334) پر رابطہ کر کے شکایت کا فوری اندراج کروا سکتے ہیں۔ فلم میں صاف پانی کی اہمیت پر خصوصی روشنی ڈالی گئی ہے کہ واسا کے 97فیصد واٹر سیمپل درست پائے جاتے ہیں اور یہ پانی شہریوں کی صحت کے حوالے سے بالکل محفوظ ہے اس کے علاوہ سیوریج کے پانی کو 6 مقامات پر لگائے جانے والے ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے صاف کرکے ایگری کلچرل کی ضروریات پورا کرنے کیلئے دریائے راوی میں پینکا جائے گا۔

مزیدخبریں