اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ نے ڈی جی کی حیثیت سے ذمہ داریاں چھوڑ دیں۔ ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں جو ان کی آئندہ تعیناتی کریگا۔ گریڈ 20 کے افسر مکرم جان انصاری نے ڈی جی اصلاحات کسٹمز لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ایم سی سی پشاور میں تعینات انسپکٹر حمزہ ظہور کے صوبائی انتظامی سروس میں سلیکشن کے بعد موجودہ ذمہ داری سے ریلیو کرایا گیا۔