کامیاب مذاکرات کے بعد ایپکا کا احتجاج مو¿خر کرنے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کے ساتھ یونائیٹڈ ہیلتھ فیڈریشن لاہور اور ایپکا کے مذاکرات کامیاب، آج کا احتجاج موخر کردیا۔ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر خواجہ عمرا ن نذیر نے ڈینگی ملازمین اورمدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر پروگرام کے ملازمین کی ریگولیشن سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی ہے۔جلد ملازمین کی سمری بھی ایک دو روز میں بھیج دی جائےگی۔ایک ماہ کے اندر اندر سمری منظور کروائی جائے گی۔تمام ملازمین کے دیگر تمام معاملات بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے نمائندگان سے محکمہ صحت کے نظام اور ملازمین کی فلاح کے لئے تجاویز بھی طلب کر لیں۔یو ایچ ایف اور ایپکا کی جانب سے سلمان خاں نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد آج ہونے والا احتجاج موخر کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

ای پیپر دی نیشن