کراچی (خصوصی رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ متحدہ کے گروپوںمیں کشیدگی کی وجہ وہ ڈوریاں ہیں جو کہیں سے ہلائی جا رہی ہیں‘ اختلافات سے سینیٹ میں شہری علاقے کی نمائندگی کو نقصان ہوا عوام ذمہ داروں سے حساب لیں گے کراچی میں مہاجروں کی سیاست ختم نہیں ہوئی میں کوشش کروں گا لوگوں کو منظم کروں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ متحدہ کے اختلافات کے معاملے سے لاتعلق نہیں رہا لیکن ان کی پارٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا تھا۔ فاروق ستار اور عامر خان کو فون کر کے سمجھایا تھا کی سینیٹ کے انتخابات کے وقت اختلافات مناسب نہیں لیکن ان کے اختلافات سے سینٹ میں شہری علاقوں کی نمائندگی کم ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کی قیادت کے خلا کو میانوالی لاڑکانہ یا دیر کے سیاستدان سے پر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ جن کا ریکارڈ کرمنل نہ ہو وہ ہمارے ساتھ مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد میں شریک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکتے ہیں‘ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے ووٹ کی تقسیم کو روکنا ہو گا‘ بہادر آباد اور پی آئی بی کے معاملات تقسیم کی طرف جائیں گے۔
آفاق احمد
متحدہ گروپوں کی ڈوریاں کہیں دور سے ہلائی جا رہی ہیں‘ آفاق احمد
Mar 06, 2018