لاہور ہائیکورٹ: سینٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب

Mar 06, 2018

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر سینٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمشن، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی درخواست میں کہا گیاہے کہ نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی نشست پر انتخابات میں خفیہ رائے شماری نہیں کی گئی‘آئین کے تحت انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی کئے جا سکتے ہیں، (ن) لیگی اراکین اسمبلی ووٹ دکھا کر کاسٹ کرتے رہے جو آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے، خفیہ رائے شماری نہ ہونا واضح طور پر دھاندلی اور آئین سے بغاوت ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی نشست کے علاوہ ہارس ٹریڈنگ کی بناء پر سینٹ کی تمام نشستوں پر ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں