لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے دوحہ میں ہونے والی انڈر 13 قطر جونیئر سکواش چمپئن شپ جیت لی ،پاکستان نے فائنل میںروایتی حریف بھارت کو شکست دی۔ پاکستان کے محمد عماد نے فائنل میں بھارت کے ارنتھ سنیل کو گیارہ دو ، گیارہ آٹھ اور گیارہ چار سے ہرایا۔اپنی جیت پر محمد عماد نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کروں گا اور قمر زمان ، جہانگیر خان اور جان شیر خان کی طرح ورلڈ چمپئن بننا چاہتا ہوں۔محمد عماد کے والد سلام گل نے بیٹے کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سکواش فیڈرشن نے ان کے بیٹے کی مدد کی ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
دوحہ:پاکستان نے جونیئرسکواش چمپئن شپ جیت لی
Mar 06, 2018