لاس اینجلس (اے پی پی) اس سال کے آسکر ایوارڈ کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس کے انعقاد کے موقع پر امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایوارڈ بارے ایک ٹوئیٹ جاری کی اور اپنی خیرسگالی کا بھی اظہار کیا۔ ناسا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آسکرز میں کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہو گا کہ اس میں خلائی ٹیکنالوجی ہو گی لیکن اس میں ہے۔ ناسا نے کہاکہ آسکرز ایوارڈ کے مجسمے پر اس سونے کی کوٹنگ ہے جس سے خلائی ٹیلی سکوپ سے دور دراز کہکشاؤں کو دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔
آسکر ایوارڈ کے موقع پر ناسا کا ٹوئیٹ
Mar 06, 2018