کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق‘ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑانے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جاری صورتحال ‘ سینٹ انتخابات ‘ جمہوری تسلسل‘ مقننہ و انتظامی ذمہ داریوں‘ معاشی استحکام اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کے اعلیٰ قانون ساز ادارہ سینٹ کے انتخابات سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ماضی کی نسبت آج بہت مستحکم اور تسلسل سے جاری ہے‘ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے اختلاف برائے اصلاح سے ہی جمہور کی بہتر خدمت اور جمہوری ثمرات عام آدمی تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہاکہ حکومت پورے ملک میں یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے اس ضمن میں صوبہ کے متعدد اضلاع میں وفاقی فنڈ ز سے ترقیاتی کام جاری ہیں‘ کراچی ترقیاتی پیکج سمیت وفاق معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کےلئے 75 ارب روپے کی خطیر رقم سے میگا پروجیکٹس کی تکمیل یقینی بنارہی ہے ‘ گورنر پنجاب نے کہاکہ وفاقی تعاون سے سماجی شعبہ کی ترقی ممکن ہوئی‘
گورنروں کی ملاقات
کراچی میں سندھ‘ پنجاب‘ کے پی کے کے گورنروں‘ اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات
Mar 06, 2018