لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ہندو گرو سری روی شنکر نے مسلمانوں اور اپنی حکومت کو ڈراتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر رام مندر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو بھارت شام میں تبدیل ہو جائے گا۔ ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روی شنکر نے بھارتی مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بابری مسجد کی اراضی ہندوﺅں کو رام مندر بنانے کیلئے تحفہ کر دیں اور اس اراضی پر اپنا دعویٰ ختم کریں۔ اس سے ان کا اچھا تاثر ہندوﺅں پر جائے گا۔ ایودھیا مسلمانوں کی نہیں ہندوﺅں کیلئے مذہبی عقیدت کی جگہ ہے اور ویسے بھی اسلام میں متنازع جگہوں پر مسجد بنانے کی ممانعت ہے۔ واضح رہے کہ روی شنکر بابری مسجد کے دعوے سے مسلمان تنظیموں کو دستبردار کرانے کیلئے مسلمان رہنماﺅں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ہندو گرو
”بھارت شام بن جائیگا“ مسلمان بابری مسجد کی جگہ پر دعویٰ چھوڑ دیں، ہندو گرو روی شنکر کا ”مشورہ“
Mar 06, 2018