کولمبو (اے ایف پی) مسلم کش فسادات کے بعد سری لنکن حکام نے سیاحتی اور پہاڑی مقام پر کرفیو نافذ کر دیا ہے چائے کے باغات کے لئے مشہور شہر کینڈی میں حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس ترجمان روان گنساکیرا نے میڈیا کو بتایا صورتحال کنٹرول میں ہے۔ چند روز قبل جنوبی علاقے میں مسلمانوں کی املاک اور دکانیں نذر آتش کر دی گئی تھیں۔ بودھ انتہا پسندوں نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ بعض مساجد پر حملے بھی کئے گئے تھے۔