سفاری ولاز فلیٹ سے 2 لڑکیاں نیچے گرائے جانے کی تفتیش کا دائرہ وسیع

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ پولیس نے سفاری ولاز کے فلیٹ سے دو لڑکیاں پانچویں فلور سے نیچے گرائے جانے کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا جاں بحق ہونے والی بسمہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ اس کے سینے میں گولی لگی تھی جسے مبینہ طور پر نیچے گرادیا گیا جبکہ دوسری لڑکی شمائلہ کو بھی گرایا گیا جس کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں پولیس نے فلیٹ کے مالک نادر اور ذیشان کو حراست میں لے کر تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے دو ملزموں شیراز اور اذان کی تلاش جاری ہے بسمہ کی والدہ نے بھی پولیس کو بیان دیا کہ ان کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور پھر اس کی نعش فلیٹ سے نیچے گرائی گئی تھی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن