اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس اور راول ڈیم آلودہ پانی کے حوالے سے کیس کی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج منگل سماعت کرے گا۔ راول ڈیم میں آلودہ پانی سے متعلق وزیر کیڈ کی رپورٹ پر سماعت ہوگی۔ عمران خان‘ طارق فضل چودھری اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ سپریم کورٹ میں آٹھ سالہ زینب قتل ازخود نوٹس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت بدھ کو ہوگی۔ عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود‘ چیئرمین پیمرا اور تمام میڈیا ہائوسز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔