عام انتخابات: الیکشن کمشن نے پولنگ عملے کے 9لاکھ ارکان کی تربیت شروع کردی

Mar 06, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے 2018ء کے عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ کرکے شروع کردیا۔ لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور اور صوبہ خبیر پی کے کے دارالخلافہ پشاور میں شروع ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 88 لیڈ ٹرینرز کو تربیت دی جا رہی ہے جو کہ کل 5 مارچ 2018ء سے شروع ہو کر 16 مارچ تک چاروں صوبوں کے دارالخلافوں میں ہوگی۔ تمام لیڈ ٹرینرز الیکشن کمیشن کے آفیسرز ہیں۔ یہ 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں 3000 ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جو یکم اپریل 2018ء سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد پولنگ عملے کو تربیت دیں گے۔ یہ مرحلہ مئی 2018ء سے شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں