راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور سابق سینیٹر مولانا سمیع الحق کا پیر کے روز عسکری ادارہ امراض قلب میں ڈاکٹر میجر جنرل سہیل عزیز کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اوپن ہارٹ سرجری کی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے صاحبزادے مولانا راشد الحق حقانی نے علماء کرام اور عوام سے مولانا کے لئے دعائے صحت کرنے کی اپیل کی ہے۔
راولپنڈی: مولانا سمیع الحق کی عسکری ادارہ قلب میں اوپن ہارٹ سرجری‘ آئی سی یو منتقل
Mar 06, 2018