ازبکستان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر کی ازبک صدر سے ملاقات

Mar 06, 2018

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ازبکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر عرفان یوسف شامی نے گزشتہ روز ازبک صدر شفقت رزیون کو اپنی اسناد تقرر پیش کر دیں۔ پاکستان میں ازبکستان کے سفارت خانہ نے ایک اعلامیہ کے مطابق ازبک صدر نے پاکستان کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی سفیر کی ازبکستان میں کامیابی کے لئے دعاگو ہیں ۔ ازبک صدر نے پاکستانی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اب ایک جدید جمہوری ریاست بن چکا ہے۔ ازبکستان نے معیشت اور دوسرے شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مزیدخبریں