چکڑالہ:بس اور ڈمپر میں تصادم‘ 6مسافر جاں بحق‘ 20زخمی

چکڑالہ نگاران) بین الصوبائی شاہراہ تلہ گنگ میانوالی روڈ کی توسیع نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں پر قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی ڈیرہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس نمبراور سامنے سے آنے والے ڈمپرکے مابین المناک تصادم کے سبب بس میںسوار 6 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ بیس سے زیادہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں سے 3افراد احسان‘ خلیل الرحمن اور غلام اختر کے نام معلوم ہوسکے ہیں۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی بس کی چھت گھاس کے تنکوں کی مانند ہوا میں اڑاگئی جبکہ ڈمپر میںسوار دو افراد میں سے ایک محفوظ رہا اور ڈرائیور کو زخمی حالت میں گاڑی کاٹ کر نکالا گیا علی الصبح حادثہ کے کچھ دیر بعد ہی امدادی ٹیمیں اور عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی‘ جاں بحق افراد اور زخمی مسافروں کو تباہ حال گاڑیوں سے نکال کر ایمولینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے تلہ گنگ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...