کوئٹہ: سیندک پراجیکٹ توسیعی منصوبہ کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) سیندک پراجیکٹ توسیعی منصوبے سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی۔ درخواست گزار سابق سینیٹر ثناء اللہ بلوچ، سیندک پراجیکٹ اور کمپنی سمیت فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کو درخواست گزار نے بتایاکہ 15 برسوں میں سیندک منصوبے سے ڈیڑھ کھرب روپے کمائے گئے ہیں۔ بلوچستان کو 15 سالوں میں منصوبے سے 7 ارب 50 کروڑ حصہ دیا جانا تھا اسکی تفصیلات نہیں ہیں چینی کمپنی کے وکیل کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حکومت کو چھ ارب روپے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی آڈٹ فرم کی تصدیق شدہ رپورٹ جو آمدن اور اخراجات سے متعلق ہے اس کی سمری آئندہ عدالت میں پیش کریگی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...