شریف خاندان کیخلاف مزید تحقیقات، 3 ضمنی ریفرنسز کی منظوری

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کیخلاف مزید تحقیقات کے لئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور دیگر کے خلاف تین اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے، نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ، عزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں ایک ایک ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے چوہدری شوگرملزکے مالکان میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز، کلثوم نواز، مریم صفدر و دیگر، این ٹی ایس) کی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے شعبہ صحت، عمران خان کی جانب سے خیبر پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کے معاملہ پر خیبر پی کے حکومت کے متعلقہ افسران۔مالم جبہ میں 275ایکڑ سرکاری جنگلات کی اراضی سیمنز گروپ آف کمپنیز کو لیز پر دینے پر وزیر اعلی خیبر پی کے پرویز خٹک، چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ خالد پرویز،مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کو ٹھیکہ دینے پر سابق وفاقی وزیر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر انوشہ رحمن اور سابق چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ، پانامہ سکینڈل میں 34آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کے خاندان کے افراد انور سیف اللہ، سلیم سیف اللہ، پانامہ سکینڈل میں 15کمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری، پیراگون سٹی پرائیوٹ لیمیٹد کی انتظامیہ، احد خان چیمہ اور دیگر سمیت 22مختلف انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔ چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کو جڑسے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے، تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 10ماہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پیر کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔ واضح رہے کہ چئیرمین نیب نے ان تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشن کی منظوری دی تھی جس کی نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے توثیق کی، مزید برآں نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میاں محمد نواز شریف اور دیگر کیخلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور دیگر 15کمپنیوں کے کیس میں بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی چئیرمین نیب نے منظوری دی جبکہ میاں محمد نواز شریف اور دیگر کیخلاف عزیزیہ سٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی چئیرمین نیب نے منظوری دی گئی اسی طرح سے میاں محمد نواز شریف اور دیگر کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی چئیرمین نیب نے منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پانامہ سکینڈل میں 15کمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری کے خلاف ا نکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے اور راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی مد میں بقایا جات کے عدم ادائیگی کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میسرز حساس کنسٹرکشن کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو664.405 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے شعبہ صحت اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر امتحانات میں عدم شفافیت کے ذریعے من پسند امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ اجلاس نے ڈاکٹر عاصم محمود، محمود الحسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ یہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیاد پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نیب کو موصول ہوئی۔ میسرز چوہدری شوگر ملزکے مالکان میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز، کلثوم نواز، مریم صفدر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ یہ شکایت نیب کو مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیاد پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے موصول ہوئی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میاں محمد شہباز شریف، فضل داد عباس، مسرور انور اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ نیب کو یہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیاد پر سٹیٹ بینک کی جانب سے موصول ہوئی۔ ملک مقصود احمد مالک مقصود اینڈ کمپنی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ یہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیا دپر سٹیٹ بینک کی جانب سے نیب کو موصول ہوئی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے احد خان چیمہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پیراگون سٹی پرائیویٹ لیمیٹد کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر عوام الناس کو لوٹنے اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بشیر دائود، مریم دائود اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر پانامہ سکینڈل میں الزام ہے کہ وہ آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔ عبدالستار ڈیرو سابق منیجنگ ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی اور دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر پانامہ سکینڈل میں الزام ہے کہ وہ آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان سٹیل ملز کے افسران / اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر پاکستان سٹیل ملز کی گیس غیر قانونی طریقہ سے بند کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان سٹیل ملز کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈز اورگریجوایٹی کے غیر قانونی طور پر نکالنے اور استعمال کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 7.5ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کے ڈی اے کے افسران اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر رفاہی مقصد کیلئے مختص پلاٹوں کو رہائشی اور کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے یاسر آفندی لائین منیجر شیل پاکستان لمیٹڈ، ارشد جلیل چئیرمین/ ڈائیریکٹر میسرز ایرولیوب پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان نے ڈیفنس کوٹے پر ایوی ایشن ایندھن خرید کر کھلی مارکیٹ میںفروخت کیا۔ جس سے قومی خزانے کو 2370 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کے خاندان کے افراد انور سیف اللہ، سلیم سیف اللہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر پانامہ سکینڈل میں 34آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا الزام ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک، چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ خالد پرویز اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان نے مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے مالم جبہ میں 275ایکڑ سرکاری جنگلات کی اراضی سیمنز گروپ آف کمپنیز کو لیز پر دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ اجلاس نے عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کے معاملہ پر خیبر پختونخوا حکومت کے متعلقہ افسران کے خلاف اختیارات کے مبینہ طور پر ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی انکوائری کی بھی منظوری دی۔ سابق ڈائریکٹرجنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور احمد پیرکانی اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی۔ ملز مان پر مبینہ طور پر ختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چلتن ہائوسنگ سکیم کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ اور الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر محکمہ خوراک حکومت بلوچستان اظہار حسین اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر پی آسی پشین میں گندم کی بوریوں کی خریداری میں مبینہ طور پر بدعنوانی کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 211.848 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وفاقی وزیرمحمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر انوشہ رحمن اور سابق چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے خلاف مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کو ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...