پی ایس 7 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی 48114 ووٹ لیکر کامیاب بلاول کی مبارکباد، فنکشنل نے نتائج مسترد کردئیے

گھوٹکی ، کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی 48114 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ انکے مقابلے میں مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار سجل میاں نے 36 ہزار ووٹ حاصل کئے۔بلاول بھٹو نے ضمنی انتخاب جیتنے پر عبدالباری پتافی اور گھوٹکی کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ’’نہ میر جو، نہ پیر جو، ووٹ بے نظیر جو‘‘ سیاسی یتیموں کے ٹولے کو عبرتناک شکست عوام کی فتح ہے۔ سندھ کے عوام نے 2018ء کے انتخابات کا بھی فیصلہ دیدیا۔ پیپلز پارٹی کی فتوحات کا یہ سلسلہ ملک بھر میں جاری ہوگا۔ گھوٹکی کا ضمنی انتخاب 2018ء کے انتخابات کا ٹریلر ہے، اب ملک میں صرف تیر چلے گا۔دوسری طرف فنکشنل مسلم لیگ نے گھوٹکی ضمنی الیکشن کے نتائج یکسر مسترد کر دئیے۔ پیپلز پارٹی جعلی ووٹوں کے ساتھ ساتھ جعلی خبروں پر انحصار کر رہی ہے‘ پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں سرکاری سرپرستی میں دھونس دھاندلی سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی‘ جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں نے گھوٹکی ضمنی الیکشن میں جمہوری روایات کی دھجیاں بکھیر دیں‘ 60 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تین گھنٹے سے زائد روکنا معنی خیز ہے‘ نتائج روکے جانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...