بھارت کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم: نیپال کیساتھ دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم: نیپال کیساتھ دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاقکھٹمنڈو / اسلام آباد (اے پی پی+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور نیپال نے معیشت، تجارت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے نیپالی ہم منصب کھدگا پرشاد شرما اولی کے درمیان پیر کو کھٹمنڈو میں ہونے والی ملاقات کے دوران پایا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے نیپالی ہم منصب کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ وزیراعظم نے نیپالی ہم منصب کو جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی جس کے نتیجہ میں نئی حکومت قیام عمل میں آئی۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی اہمیت کے تمام امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان نیپال میں جمہوری عمل کی تکمیل کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے اس سے پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان نیپال کی یکجہتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو اولین اہمیت کا معاملہ تصور کرتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان نیپال مشترکہ اقتصادی کمیشن اور مشترکہ اقتصادی کونسل کو ازسرنو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ باہمی تجارت میں اضافہ ہو، عوامی روابط کو تقویت دینے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور نیپال کے درمیان بین الاقوامی فورموں پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیپالی وزیراعظم کھدگا پرشاد شرما اولی نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس میں دونوں ممالک کے وزراء نے شرکت کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے نیپالی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا بھارتی قابض فوج کشمیریوں کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ این این آئی کے مطابق وزیراعظم نے سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا سارک ایک اہم فورم ہے جسے اپنی حقیقی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کیلئے رکن ممالک کی طرف سے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں درکار ہیں، پاکستان سارک میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کابینہ کو اس کے آئندہ اجلاس میں بجلی کی موجودہ اور متوقع صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز بجلی کی صورتحال اور خالص ہائیڈل منافع جات سے متعلق امور کے بارے میں وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیراعظم کو ہائیڈل منافع جات، کلیمز پر پنجاب اور خیبر پی کے کو اب تک کی جانے والی ادائیگیوں کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو طلب و رسد کی صورتحال اور مارچ سے اکتوبر 2018ء تک بجلی کی متوقع پیداواری صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی وفاقی وزیر بجلی، بجلی کے نقصانات کو کم کرنے اور بجلی کے واجبات کی وصولی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کے لئے ذاتی طور پر دورہ کریں اور صوبوں کو اعتماد میں لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...