لاہور (نیٹ نیوز) رنگ برنگے طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی کیلئے نہیں ہیں بلکہ ان سے تخلیق کئے جائینگے اب آرٹ کے زبردست شاہکار، امریکی مصور کرسٹیام رموس جو ٹوتھ پیسٹ کو انگلی پر لگا کر برش کا کام سر انجام دیتے ہیں وہ لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور سر ایلٹن جان سمیت کئی بڑی اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز بنا چکے ہیں۔