لاہور (نیوز ڈیسک) سوائن فلو کی غلط میڈیکل رپورٹ نے بھارتی ریاست راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کی نئی دہلی دوڑیں لگوا دیں۔ واضح رہے کہ کلیان سنگھ نزلہ زکام کے باعث علیل ہیں۔ جے پور کے سوامی مان سنگھ ہسپتال کی بلڈ رپورٹ پیر کے روز آئی جس میں کلیان سنگھ کو سوائن فلو ایچ ون این ون میں مبتلا ظاہر کیا گیا۔ بس پھر کیا تھا خوفزدہ کلیان سنگھ فوری فلائٹ پکڑ کر دہلی پہنچے اور اپالو ہسپتال داخل ہو گئے مگر اپالو ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ نیگٹو آئی۔
سوائن فلو کی غلط بلڈ رپورٹ نے گورنر راجھستان کی نئی دہلی میں دوڑیں لگوا دیں
Mar 06, 2018