سرگودھا میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

Mar 06, 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) سرگودھا میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا۔ نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ سرگودھا کے علاقہ بھاگٹانوالہ کی رہاشی لڑکی کو قتل کیا گیا۔18سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا۔کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اب تک تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

مزیدخبریں