سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ عدالت نے تین گھنٹے میں فیکٹری سیل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے خلاف ڈریپ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی ابھی جا کر اسکی ادویات کی فیکٹری بند کریں ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اس شخص کی فیکٹری پر ٹیک اوور کرے ، سب سے پہلے دوا ساز فیکٹری کا جائزہ لینا ہے ، کمپنی غیر معیاری ادویات بنا رہی ہے۔سپریم کورٹ نے آرپی او بہاولپور کو معطل کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ کون سا ڈی آئی جی ہے جو اس کی حمایت کرتا ہے ؟ اس ڈی آئی جی کی وردی اترواتا ہوں ، آئی جی پنجاب اپنے ڈی آئی جی کی تحقیقات کریں۔