پنامریکی چرچ میں اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جوڑوں نے گولیوں کے تاج اور ہاتھ میں بندوقیں تھام کر شرکت کی۔امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چرچ میں منعقد کی جانے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں 300سے زائد جوڑے سر پر گولیوں کا تاج پہن کر شریک ہوئے۔اس دوران انہوں نے ہاتھ میں رائفلیں اور بندوقیں بھی تھامی ہوئی تھیں۔تقریب کے دوران چرچ کے باہر کئی مظاہرین نے اسلحہ بردار جوڑوں کی شادی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔