قومی احتساب بیورونے سابق چیئرمین سی ڈی اےاورسابق رکن فنانس کو گرفتار کر لیا

وفاقی دارلحکومت میں نیب ایکشن میں آگئی.قومی احتساب بیورونے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیازعنایت الٰہی اورسابق رکن فنانس سعید الزمان کو گرفتار کرلیا ،،سابق چیئرمین سی ڈی اے اورسعید الزمان پر شکرپڑیاں کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں خوردبردکا الزام ہے ،، نیب کا کہناہے کہ دونوں افسران نے مذکورہ کمپلیکس کی تعمیر میں قومی خزانے کو کروڑوں کو نقصان پہنچایااور اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا،، ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا،
دوسری جانب نیب نے پشاور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بونیر امان اللہ کو بھی حراست میں لے لیا،امان اللہ پر سیلاب متاثرین کے فنڈز میں خوردبرد کا الزام ہے ۔

ای پیپر دی نیشن